ریاض ...سعودی طالب علم تمیم البقمی نے ملائیشیا میں منعقدہ ذہانت کے عالمی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ایک اور سعودی طالب علم زیاد العیسیٰ کا نام عالمی سطح پر 30ذہین ترین لڑکوںکی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔سعودی طالب علم زیاد العیسیٰ ، تمیم البقمی اور عبدالکریم القرشی دنیابھر سے آنے والے ایک ہزار سے زیادہ طلباءکے ساتھ ذہانت کے بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہوئے۔