Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: گانوں کے مخلوط پروگرام پر کیا ہوا؟

جازان.... جازان کے قائم مقام گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز نے گانوں کے مخلوط پروگرام پر جازان کے فیملی قہوہ خانے کو بند کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق جازان ریجن میں گانوں کے مخلوط پروگرام اور اس میں نظر آنے والی بدنظمی پر سوشل میڈیا نے ہنگامہ برپا کررکھا ہے۔ مقامی شہریوں نے جازان شہر کے ایک سیاحتی مقام پرمنعقدہ گانوں کے مخلوط پروگرام کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔قائم مقام گورنر محمد بن عبدالعزیز نے حد سے نکلنے والوں کے احتساب ، تفریح گاہ بند کرنے اور تمام سرگرمیاں حقیقت حال منظرعام پر آنے تک معطل کرنے کا حکم دیدیا۔

شیئر: