Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں یمنی ملبے تلے دب کر ہلاک

جازان ....جازان شہر میں گھر کا ملبہ اہل خانہ پر گر جانے کے باعث ایک یمنی شہری ہلاک ہوگیا۔ جازان میں شہری دفاع کے ترجمان یحییٰ القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دوسری منزل کی چھت پہلی منزل پر گرجانے کے باعث یمنی شہری ملبے تلے پھنس جانے پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اسکی عمر 42سال تھی۔ عمارت کے دیگر 11مکینوں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔

شیئر: