ریاض .... ارکان مجلس شوریٰ نے کنگ خالد آئی اسپیشلسٹ اسپتال پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسپتال میں بیورو کریسی کا راج ہے۔ وہاں صرف 4فیصد سعودی نرسیں ہیں۔ ارکان شوریٰ نے اسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی نرسوں کو اپنے یہاں ملازمت کی ترغیب دیں۔ اس حوالے سے جامع پالیسی اورمکمل لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔