دبئی کی پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں، سعودی ایئرلائن
ریاض: سعودی ایئر لائن نے دبئی جانے اور وہاں سے آنے اپنے مسافروں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ امارات میں موسمی تغیرات کے باعث بعض پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ سعودی ایئرلائن ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ دبئی میں غیر یقینی موسم کے باعث بعض پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں جس کے لئے ہم پیشگی معذرت چاہتے ہیں۔