Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال نو کی آمد پرمن مانی کرنیوالوں پرپولیس کا شکنجہ

گورکھپور۔۔۔۔ نئے سال کی آمد پر جشن اور موج مستی کے نام پر من مانی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ حفاظتی بندوبست کیلئے محکمہ پولیس کمر بستہ ہے۔نئے سال کے جشن کو دیکھتے ہوئے مذہبی مقامات پر حفاظتی اقدامات تحت اضافی سیکیورٹی فور س تعینات کردی گئی ۔پی اے سی اور گھڑ سوار پولیس کے ساتھ 4تھانیدار ، 6داروغہ 32کانسٹیبل اور فائر بریگیڈ کو الرٹ کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئےاور لوگ بے فکر ہوکرنئے سال کی آمد پر مختلف پروگراموں میں شرکت کرسکیں۔

شیئر: