Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے خلاف متحدہونا ضروری ہے ، اپوزیشن رہنما

نئی دہلی۔۔۔۔سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی 115ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنتا دل (یو) کے باغی رہنما شرد یادو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتا رام یچوری ، کانگریسی رہنما آنند شرما اور سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا کہ مودی حکومت  ملک کے عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئی۔اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر بی جے پی حکومت کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ شرد یادو نے کہا کہ حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں خود کشی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔چودھری چرن سنگھ کا نعرہ تھا’’جے جوان جے کسان‘‘۔اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال رہے گا۔نوٹوں کی منسوخی سے بیروزگاری کا بحران پیدا ہوا ۔شرد یادو نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ذات پات کی سیاست کے مخالف تھے۔ وہ سب کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔

شیئر: