Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بھنگی“ کہنے پرشلپا اور سلمان کیخلاف ایف آئی آر

بالی وڈ کے دو بڑے اداکاروں شلپا شیٹی اور سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹی کیخلاف لفظ 'بھنگی' استعمال کرنے پر مقدمہ درج کروایاگیاہے۔کہاجارہاہے کہ اس لفظ سے ہندوستان میں بسنے والے نچلی ذات کے افراد کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے منفی بات کہنے کیلئے ' بھنگی' کا لفظ ادا کیا تھا جبکہ شلپا شیٹی نے ایک پروگرام میں خود کو کہا کہ میں کیا 'بھنگی' جیسی لگتی ہوں ۔ایف آئی آر میں کہاگیاہے کہ اس لفظ کو ادا کرنے سے نچلی ذات کے افراد کے جذبات مجروح ہوئے۔ اداکاروں کیخلاف پولیس کارروائی کی استدعابھی کی گئی ہے۔
 

شیئر: