Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارتھ ٹو اور رنگریزا نمائش کے لئے پیش

لالی وڈ کی 2 بڑی فلمیں”ارتھ 2 اور رنگریزا“نمائش کے لئے پیش کر دی گئیں۔ان دونوں فلموں کو دیکھنے عوام بڑی تعداد میں سینما پہنچی۔ ارتھ ٹو دراصل بالی وڈ کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ارتھ کا سیکوئل ہے، جسے 35 سال بعد پاکستان اور ہندوستان نے مشترکہ طور پر بنایا ۔1982 کی فلم کو مہیش بھٹ نے تیار کیا تھا۔فلم میں شان شاہد، محب مرزا، حمائمہ ملک اور عظمیٰ حسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم میں شان ایک گلوکار، حمائمہ ملک سپر ماڈل، عظمیٰ حسن مصنفہ اور محب مرزا فلم ساز بنے ہیں۔فلم رنگریزا کی کہانی موسیقی پر مبنی ہے، جس کے گانوں نے شائقین کی خوب توجہ سمیٹی، اس فلم میں بلال اشرف، عروہ حسین اور گوہر رشید نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔فلم میں بلال اشرف نے ایک راک اسٹار کا کردار ادا کیا۔بعض لوگوں نے کہا کہ فلم بیکار تھی، بلال اشرف کے بس لکس متاثر کن رہے، عروہ کو کبھی اداکاری نہیں کرنی چاہئے، گوہر رشید نے اکشے کمار کی نقل کی لیکن وہ پسند نہیں آئی۔
 

شیئر: