کرکٹ میں "انقلاب" ،نئے قوانین کا اعلان
پورٹ آف ایلزبیتھ: ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور"انقلاب" کی تیاریاں مکمل کرلیں گی تاہم آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلئے نئے قوانین کا اعلان کردیا۔منگل سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں چار روزہ ٹیسٹ میچ شروع ہورہا ہے جوکہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلئے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹے کا کھیل ہوگا جوکہ 5روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل جاری رکھا جائے گا۔