Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4روزہ ڈے نائٹ آزمائشی ٹیسٹ

 
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان26دسمبر سے شروع ہو نے والے 4 روزہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میںروزانہ 98اوورز کا کھیل ہوگا جبکہ میچ کا دورانیہ بھی نصف گھنٹہ زیادہ کردیا گیا ہے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے اس اولیں”چار روزہ ٹیسٹ“ میچ کیلئے دیگر تفصیلات بھی جاری کردی ہیں ۔ یہ آزمائشی ٹیسٹ پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا واحد ٹیسٹ ہوگا ۔ میچ کے دوران یومیہ اوورز کی تعداد بھی بڑھا کت 90 کی بجائے 98 اوورز کی گئی ہے۔ یومیہ دورانیہ بھی 30 منٹ بڑھا کر ساڑھے 6 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ میزبان ملک جنوبی افریقہ کھیل کے مختلف سیشنز کے دورانیے کا تعین کرے گا۔پہلا اور دوسرا سیشن2گھنٹے15منٹ جبکہ آخری سیشن2گھنٹے کا ہو گا۔مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا جو رات 9 بجے تک جاری رہے گا ۔ میچ میں گلابی گیند استعمال ہوگی اضافی 30 منٹ کے سوا باقی وقت نہیں دیا جائے گا۔ فالو آن کےلئے رنز کی تعداد 200سے کم کرکے 150کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ا ٓئی سی سی نے آزمائشی بنیادوں پر اسے ٹیسٹ میچ کا درجہ دیا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ 2019 تک جاری رہے گا لیکن اس میں شرکت لازی نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مختصر ٹیسٹ فارمیٹ نچلے درجوں کی ٹیسٹ ٹیموں کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ جو کھیلنا چاہے کھیل سکتا ہے ۔

شیئر: