قصیم ....وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے ماہ ربیع الاول کے دوران قصیم ریجن میں چھاپے مار کر 103خلاف ورزیاں ریکارڈ کرلیں۔ وزارت محنت کے عہدیدار احمد المعارک نے بتایا کہ 4593چھاپے مارے گئے اور اقامہ و محنت قوانین کی 103خلاف ورزیاں منکشف ہوئیں۔ زیادہ تر کا تعلق تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر، فرضی سعودائزیشن، سعودیوں کیلئے مخصوص پیشوں پر غیر ملکیو ںکی خدمات سے استفادے اور زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری نہ کرنے سے تھے۔ 453سے زیادہ انتباہی خط جاری کئے گئے۔