Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشتہ داروں میں شادیاں اچھی یا بری؟

ریاض .... عرب معاشروں میں رشتہ دارں میں شادی کا رواج ہزاروں برس سے چلا آرہا ہے۔ حالیہ ایام میں یہ موضوع بحث بن گیا ہے کہ آیا رشتہ داروں میں شادی نقصان دہ ہے یا فائدہ مند۔ سعودی مرد و خواتین نے اس حوالے سے ہیش ٹیگ (رشتہ داروں میں شادی مثبت یا منفی) کے عنوان سے جاری کررکھا ہے۔ لاکھوں لوگ اس میں حصہ لے رہے ہیں۔بعض لوگوں کا کہناہے کہ رشتہ داروںمیں شادیاں اچھی رہتی ہیں۔ سب کچھ معلوم ہوتا ہے۔ دیگر کا کہناہے کہ رشتہ داروں میں شادی کرنے سے جسمانی صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اگر خاندان کا کوئی شخص قلت خون کے مرض میں مبتلا ہے تو اسکا یہ مرض نئی نسل میں بھی منتقل ہوتا ہے۔

شیئر: