منامہ.... بحرین کی عسکری عدالت نے دہشت گردی کا الزام ثابت ہوجانے پر 6 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔ مقدمہ میں 18 افراد شامل تھے ان میں دس مقدمہ کے دوران حاضر عدالت ہوئے ۔ 8 مفرور تھے ، سات کو 7 ، 7 برس قید اور شہریت سلب کرنے کی سزا سنا ئی گئی۔ باقی کو بری کردیا گیا۔