Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : دھند کے باعث بڑے ہوائی اڈوں پر پروازیں تعطل کا شکار

 دبئی.... متحدہ عرب امارات میں اتوار کو گہری دھند کے باعث بڑے ہوائی اڈوں پر پروازیں تعطل کا شکار ہوگئیںجبکہ ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی شہری کرسمس اور سال نو کےلئے اپنے گھروں کو جانے کےلئے جلدی میں ہیں ۔ ابو ظبی ،دبئی اور شارجہ میں 3 بڑے ہوائی اڈوں پر درجنوں پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا یا تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ دبئی ائیر پورٹ پر جودنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے ،کم از کم 17پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ امارات کے بعض علاقوں میں حدنگاہ صرف 100میٹر(گز) تک کم ہوکر رہ گئی ہے ۔ ائیرپور ٹ پر فلائٹ شیڈول کے مطابق کم ازکم مزید 100آنیوالی پروازوں کا رخ قریبی ائیرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا یا پھر تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ۔ دبئی ائیر پورٹ نقل وحمل کا ایک بڑا مرکز ہے ۔ سال کے اختتام پر تقریبات کیلئے ہزاروں سیاحوں کی متحدہ عرب امارات آمد متوقع ہے ۔ دبئی کی امارات ائیرلائن ،جس کے پاس 250بڑے جہازوں کا بیڑہ ہے ،کا کہنا ہے کہ اس نے روانگی کی10 پروازیں منسوخ کی ہیں ۔
مزید پڑھیں:۔ دھند کے باعث دبئی ایئرپورٹ کی پروازیں متاثر

شیئر: