' پیڈمین ' کا ٹائٹل گیت جاری
بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ' پیڈمین' کا ٹائٹل گیت جاری کردیاگیا۔یہ گیت اکشے کمار نے اپنے سماجی رابطہ اکاونٹ کے ذریعے پیش کیاہے۔ اس گیت کی وڈیو میں اکشے کمار کام میں مشغول دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کا یہ گیت مشہور گلوکار میکا سنگھ نے گایاہے جسے کوثر منیر نے تحریر کیاہے ۔اس سے قبل فلم کا پہلا گیت' آج سے تیری' جاری کیاگیاتھا۔اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن میں بننے والی نئی بالی وڈ فلم ' پیڈمین' میں اکشے کمار ہندوستان کے ایک سماجی رہنما اروناچلم کے حقیقی کردار کو اسکرین پر پیش کررہے ہیں۔فلم کی کہانی خواتین کے حساس نوعیت کے سماجی مسئلے کی عکاسی کرتی ہے۔یہ فلم اگلے ماہ جنوری میں ریلیز کی جائےگی۔