Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکھری نکھری رنگت ، مگر کیسے ؟‎

ایک سرخ تازہ ٹماٹر کے دو ٹکڑے کر کے اسے چہرے پر اچھی طرح ملیں ۔ 15 منٹ اس رس کو چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو دیں اس سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے . 
اسی طرح انگور کا رس بھی چہرے کو دلکش اور جلد کو ملائم بناتا ہے . انگور کا رس چہرے پر 10 منٹ تک لگائیں اور پھر سادہ پانی سے دھو دیں .
جلد میں چمک اور رعنائی پیدا کرنے کے لیے   بیسن پاؤڈر  کا باقاعدگی سے چہرے پر استعمال کریں .
اگر آپ کا رنگ دھوپ میں جلنے کے باعث سیاہ پڑ گیا ہے تو  لیموں کے رس کو عرق گلاب میں  ملا کر چہرے پر لگائیں رنگ صاف ہو جائے گا .  
ڈارک سرکلز دور کرنے کے لیے ٹی بیگ کو آنکھوں کے گرد ڈارک سرکلز پر پھیریں یعنی ٹی بیگ سے آہستگی سے مساج کریں بہت جلد ڈارک سرکلز ختم ہو جائیں گے .
 

شیئر: