ٹوئیڈا۔۔۔۔۔اترپردیش کے سیاسی رہنماؤں اور وزرائے اعلیٰ کے نوئیڈانہ آنے سے متعلق توہم پرستی پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اندھی عقیدت اور خیالوں میں گم ہوکر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور یہ سوچ کہ فلاں جگہ جانے سے یہ کرسی چلی جائیگی، عہدے چھن جائے گا ۔ اگراس طرح کا خوف و گمان کسی وزیر اعلیٰ کو ہوتو ایسے لوگوں کو وزیر اعلیٰ بننے کا کوئی حق نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے بغیر کچھ کہے یہاں آکر لوگوں کے دلوں میں برسوں سے قائم وہم کومٹادیا ۔ ان کے کپڑوں کو دیکھ کر یہ کہا جاتا ہے کہ آدتیہ ناتھ پرانے خیالات اور پرانے عقائد کے پیروکار ہیں لیکن انہوں نے اس یقین کو توڑ دیا کہ اگر کوئی وزیر اعلیٰ نوئیڈا آئے تو وہ حکومت میں نہیں رہ سکتا ۔ مودی نے کہا کہ عقیدت کا اپنا مقام ہے لیکن توہم پرستی سے ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی ۔