امرتسر۔۔۔پنجاب ریاستی بی جے پی کی سینیئرلیڈر اور سابق وزیر لکشمی کانتا چاولا نے ملک میں فرضی باباؤں کے ذریعے چلائے جانیوالے غیر قانونی دھندوں پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کردیا۔چاولہ نے کہا کہ دہلی کے قلب میں بابا کے آشرم کی موجودگی اور وہاں خواتین کے استحصال کی بابت مختلف سوالات پیدا ہورہے ہیںکہ خفیہ ادارے اور پولیس انتظامیہ آخر کیا کررہی تھی کہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس طرح تو کوئی بھی ملک کے دشمنوں کو آسانی سے پناہ دے سکتا ہے ۔ ڈیرہ کے سربراہ کی طرح یہ بابا بھی بڑے بڑے لیڈروں سے رابطے میں رہا ہوگا۔انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے سوال کیا کہ ملک میں غیر قانونی دھندے کب تک چلتے رہیں گے ۔حکومتیں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتیں۔صرف میڈیا میں انکشافات کے بعد ہی حکومتیں سرگرم ہوتی ہیں۔