Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک مقامات پرتھوکنے پر جرمانہ اور نام ریڈیو پرنشر

اندور۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں محض آدھے گھنٹے میں میونسپل کارپوریشن کے حکام نے پبلک مقامات پر تھوکنے والے 6افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہر ایک پر 500،500روپے جرمانہ عائد کیا۔ کارپوریشن کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر نٹور سارڈ نے بتایا کہ پبلک مقامات پر تھوکنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے احکامات کے بعد کارروائی شروع کردی گئی جس کے تحت صبح 10بجے سے ساڑھے 10بجے کے درمیان 6لوگوں کو تھوکنے اور گندگی پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا جن پر 500،500روپے کا جرمانہ وصول کرکے ریڈیو پر نام نشر کیا گیا ۔

شیئر: