پیرس ..... فرانس کی پہاڑیوں پر چیئر لفٹ خراب ہونے کے بعد 200افراد کو جو 2گھنٹے تک پھنسے رہے تھے نکال لیا گیا کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ یہ چیئر لفٹ دوپہر 3بجے خراب ہوئی تھی ۔ امدادی کارکنوں نے موٹے موٹے رسے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ لٹکائے اور انہیں کھینچ لیا۔ یہ چیئرلفٹ 82فٹ کی بلندی پر کام کرتی ہے اور اسکے ہر کیبن میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ امدادی کاموں میں 20اہلکاروں اور 2ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔چیئر لفٹ خراب ہونے کی وجہ تک معلوم نہیں ہوسکی۔