سڈنی.... سڈنی میں ایک خاتون شیف نے ٹرین کے انجن کی شکل کا 4میٹر طویل کیک تیا رکیا ہے۔ جس میں ایک ہزار کلو گرام ڈبل روٹی کے ٹکڑے، 200لالی پاپ اور آئس کا استعمال کیا گیا۔ اس وقت اس کی نمائش سڈنی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جاری ہے جہاں اسے 31دسمبر تک رکھا جائیگا۔اس ٹرین کیک کو سیکڑوں لالی پاپ سے سجایا گیا ہے اور کیک کی خوشبو سے پورا ہوٹل کا لان مہک رہا ہے۔لوگ بڑی تعددا میں اس کیک کو دیکھنے آرہے ہیں اور وہ یہی پوچھتے ہیں کہ آخر یہ کیک کب کٹے گا اور انہیں کھانے کو ملے گا۔ ماضی میں بھی یہ خاتون شیف کیک سے بڑے بڑے اسٹرکچر تیار کرچکی ہیں۔انہوں نے کیک بنانے کا کام سب سے پہلے میلبورن کے سوفی ٹیل ہوٹل سے شروع کیا تھا تاہم کہا تھا کہ اس کام پر ابتداء میں توجہ نہیں دی ۔ جب میں 20سال کی ہوئی تو اسے کیریئر کے طور پر اپنالیا۔ اب وہ صرف کیک تیار کرتی ہیں۔