Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبدالعزیز نے شیخ الجیرانی کے گھر جاکر تعزیت کی

جدہ.... سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے قطیف کے جج شیخ محمد الجیرانی کے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے شیخ محمد الجیرانی کے بیٹوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کرکے انہیں صبر کی تلقین کی۔ اللہ سے دعا کی کہ وہ شیخ الجیرانی کی مغفرت فرمائے اوران کے سوگوار خاندان کو صبر کی دولت سے نوازے۔

شیئر: