Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی انجمنوں و اداروں کے غیر ملکی کارکنان کے اہل و عیال پر بھی فیس ہوگی

 ریاض.... سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ فلاحی اداروں اور انجمنوں میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنان سے مرافق اور تابع کی فیس وصو ل کی جائیگی۔ اس سلسلے میں انہیں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اصل ہدف نجی اداروں کے غیر ملکی کارکنان کے مرافق اور تابع ہیں۔ یہ کسی بھی ادارے ، کسی بھی انجمن اورکسی بھی کمپنی سے متعلق ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ نجی ادارے کے غیر ملکی کارکن کے ہر مرافق اورہر تابع سے ماہانہ فیس یکمشت اقامے کی تجدید یا خروج عودہ ویزے کے اجراءیا خروج نہائی کے موقع پر وصول کی جائیگی۔

شیئر: