منیلا ۔۔۔ فلپائن کے صوبہ میگنیوڈانو میں باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کے باعث 10باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ فضائی حملوں کا سلسلہ اس وقت عمل میں لایا گیا جب بانگسمورو تنظیم ( بی آئی ایف ایف ) کے چند نامعلوم جنگجوئوں نے شہر ڈانو انسے میں قائم فوجی پوسٹ پر حملہ کیا ۔ تاہم فلپائنی فوج کی جانب سے اس حملے کے بعد بانگسمورو جنگجوئوں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی جبکہ اس کارروائی میں دو گن شپ ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا اور علاقے میں جنگجوئوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔