Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک کی جیل یا کالج کیمپس، لوگ حیران

کوپن ہیگن ....  ڈنمارک میں دنیا کی انتہائی خوبصورت اور انسانیت کیلئے بہترین جیل کھولی گئی ہے۔ اسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ یہ کالج ہے کہ جیل۔ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جس کا مقصد قیدیوں کو یہ سکھانا ہے کہ وہ  اپنے طور طریقے تبدیل کرنا سیکھ لیں۔ یہ نئی جیل گونسلاف شہر کے قریب کھولی گئی ہے اور یہ دیکھنے میں یونیورسٹی کیمپس لگتی ہے۔ اسکی تعمیر پر 100ملین پونڈ خرچ کئے گئے ہیں اور یہ 5سال میں بن کر تیار ہوئی ہے۔ اسکی کوٹھریاں 40مربع فٹ کی ہیں اور اس جیل میں 250قیدیوں کی گنجائش ہے۔ ہر قیدی کو ایک ریفریجریٹر، 22انچ کا ٹی وی  دیا جاتا ہے ۔ کمرے کی کھڑکیاں لمبی چوڑی ہیں اور وہاں الماریاں بھی ہیں۔ انہیں  بڑے کمروں تک بھی رسائی حاصل ہے۔ اس کا ڈیزائن تیا رکرنے والے آرکیٹکچر کا کہناہے کہ اس جیل کا مقصد یہ ہے کہ بار بار جرم کرنے والوں کی اصلاح ہوسکے ۔

شیئر: