Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر حج نے فرضی حج اداروں کیخلاف 110 فیصلوں کی منظوری دیدی

ریاض.... وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے داخلی معلمین کے متعدد اداروں اور کمپنیوں سے متعلق110 عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق متعدد کمپنیوں پر 10ہزار سے ایک لاکھ ریال تک کے جرمانے لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں حج پیکیج خریدنے والوں کے ساتھ معاہدے کی پابندی نہ کرنے پر کئی داخلی حج اداروں و کمپنیوں کو آئندہ سال کے دوران حج سروس پیش کرنے سے روک دیا گیا۔ ایک ایسے ادارے کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جس کے پاس داخلی عازمین کو حج کرانے کا اجازت نامہ ہی نہیں تھا۔ حالیہ برسو ںکے دوران فرضی حج پیکیج فروخت کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کی سرگرمیاں تقریباً بند سی ہوگئی ہیں کیونکہ وزارت حج و عمرہ اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے سے ربط و ضبط پیدا کرکے اس قسم کے عناصر کے خلاف مسلسل کارروائی کررہے ہیں۔

شیئر: