سعودی عرب سے شائع ہونےو الے اخبار ”عکاظ“ میں جمعرات 28دسمبر کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح رہیں:۔
٭ مہر کی آخری قسط کی ادائیگی میں ٹال مٹول پر شاہی خاندان کی ایک شخصیت کے سفر پر پابندی، کمپیوٹر بند کردیا گیا
٭ باحہ محکمہ صحت نے بدعنوانی کے الزام میں 16ملازمین کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
٭ واٹس ایپ پر افواہیں پھیلانے والوں کو 5سال جیل کی ہوا کھانا پڑیگی، پبلک پراسیکیوشن
٭ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحادیوں نے حوثیوں کے قبضے سے ایرانی اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا
٭ گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے شہید جج محمد الجیرانی کے گھر پہنچ کر اعزہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
٭ آیت اللہ خمینی کے پوتے حسن الخمینی نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایرانی قرار دیدیا
٭ سماجی کفالت کے ادارے نے 35ہزار شہریوں کو 450ملین ریال کی امداد جاری کردی
٭ سعودی عرب میں غیر منقولہ جائدادوں کے سب سے بڑے فنڈ کے حصص کی فروخت شروع
٭ قطری حکام قبائل کے شیوخ کی توہین اور انہیں جیل میں ڈالنے کی دھمکیوں پر اتر آئے
٭٭٭٭٭٭٭٭