عرعر... عرعر پولیس نے گھر کے سامنے کھڑی ایک سعودی شہری کی گاڑی میں آگ لگا کر فرار ہونے والے 3افراد کو گرفتار کرلیا۔ حدود شمالیہ ریجن پولیس کے معاون ترجمان فایز الجہنی نے سبق ویب سائٹ کو اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہفتے کو الفیصلیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی کہ نامعلوم افراد گھر کے سامنے کھڑی گاڑی کو نذر آتش کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی اور بالاخر آگ لگانے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ تینوں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ تینوں نے جو مقامی شہری ہیں ہموطن کی گاڑی نذر آتش کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔ انکا کہناتھا کہ اس سے ہمارا جھگڑا چل رہا تھا۔