ممبئی۔۔۔۔ این آئی اے کی عدالت نے2008ء میں مالیگاؤں بم دھماکے ملزمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہیت سمیت دیگر ملزمان کیخلاف یو اے پی اے اور دیگر قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شیونرائن، شیام لال ساہو اور پروین ٹکلی کو مقدمہ سے بری کردیا ۔ ملزمان پرگیہ ٹھاکر ، رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، کرنل پروہیت ، سدھاکر دویدی اور راکیش دھاؤڑے کے خلاف یو اے پی اے ، آرمس ایکٹ، تعزیرات ہند اور دیگر قوانین کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 29ستمبر 2008ء کومالیگاؤں میں ہونیوالے سلسلہ وار بم دھماکہ میں اقلیتی فرقہ کے 6نوجوان ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔