Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

98سال کے راج کمار نے حاصل کی ایم اے کی ڈگری

پٹنہ۔۔۔۔کہتے ہیں کہ اگر انسان ایک بار ٹھان لے تو زندگی میں کوئی بھی کامیابی دور نہیں رہ سکتی۔ کوئی بھی مشکل راستہ نہیں روک سکتی، چاہے وہ کوئی بھی عمر کیوں نہ ہو۔
یہ بات سچ ثابت کردی بہارکے راج کمار نے۔انہوں نے 98سال کی عمر میں اکنامکس سے ماسٹر ڈگری حاصل کرکے مثال قائم کردی۔ وہ   پٹنہ کی نالندہ اوپن یونیورسٹی میں جب اپنی ڈگری لینے پہنچے تو وہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ واضح ہو کہ راج کمار نے 1938ء میں آگرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا ۔
راج کمار 1920ء میں بریلی میں پیدا ہوئے 1934ء میں ہائی اسکول ،1938ء میں بی اے اور 1940ء میں ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا اور اب 2017ء میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرکے ثابت کردیا کہ حوصلے بلندہوں تو منزل کا حصول آسان ہوجاتا ہے۔

شیئر: