Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہادائی تنازعہ پر کانگریس کیخلاف احتجاج کرنے پر بی جے پی کے سیکڑوں کارکن گرفتار

    حیدرآباد- - - -  بی جے پی کے سیکڑوں کارکنوں کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ انکی نقل و حرکت پر پابندی کے لئے لگا ئے گئے بیریکیڈز کو نکال کر شہر میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی ) کے دفتر میں زبردستی  گھسنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پارٹی لیڈروں بشمول سابق ڈپٹی چیف منسٹر آر اشوک ‘ سابق وزراء کٹا سبرامنیا نائیڈو ‘ اروند لمباوالی کو دو ر دراز علاقوں میں بسوں کے ذریعہ منتقل کیاگیا۔ بی جے پی کے کارکن اور لیڈر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ انہو ںنے الزام لگایا کہ سدارامیا کی زیر قیادت حکمراں جماعت کانگریس مہادائی مسئلہ پر بی جے پی کو غیر ضروری طور پر مورد الزام ٹہراتے ہوئے کسانوں کو اشتعال دلارہی ہے ۔ اسی دوران پولیس نے بی جے پی کے کارکنوں کے احتجاج کے جواب میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے والے این ایس یو آئی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔

شیئر: