نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی سرکار نے سبھی آئی اے ایس افسران کو اگلے ماہ تک اپنی جائدادوں کی تفصیلات دینے کا حکم دیدیا ۔ حکومت نے انتباہ دیا کہ جو بھی آئی اے ایس افسر ایسا نہیں کریگا انہیں ترقی اور بیرون ملک تعیناتی روک دی جائیگی۔ڈی او پی ٹی نے مرکزی حکومت کے سبھی محکموں ، ریاستوں اور مرکزکی جانب سے بیرون ملک تعینات سبھی آئی اے ایس افسران سے کہا کہ وہ منقولہ جائدادوں کے بارے میں تفصیلات جمع کرائیں۔ڈی اوپی ٹی کے 4اپریل 2011ء کی ہدایت کے مطابق طے شدہ وقت کے اندر جائدادوں کے ریٹرن نہ جمع کرانے والے آئی اے ایس افسران کی ترقی اور بیرون ملک تعیناتی کی منظوری نہیں دی جائیگی۔ ادارے کی ویب سائٹ پر جائداد سے متعلق معلومات اور اسکی ہاٹ کاپی اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔واضح ہوکہ ملک بھر میں اس وقت 5004آئی اے ایس افسران خدمات انجام دے رہے ہیں۔