Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گارمن کمپنی کا ویووفٹ 4 ایکٹیویٹی ٹریکر لانچ‎

گارمن کمپنی نے نیا ایکٹیویٹی ٹریکر لانچ کردیا ہے۔ ڈیوائس کو ویووفٹ 4 نام دیا گیا ہے۔ ایکٹیویٹی ٹریکٹر کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا آلویز آن ڈسپلے اور ایک سال کی بیٹری لائف ہے۔اس ٹریکر کے ذریعے نیند اور شدید کام والے اوقات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ڈیوائس میں کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر، اسٹاپ واچ، الارم، موسم کی تفصیلات اور فائنڈ مائی فون فنکشن کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اسے نہاتے اور تیرتے وقت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ڈیوائس کو سفید ، لائم گرین اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 80 ڈالر ہے۔
 

شیئر: