Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیرہاتھوں والی بچی سائیکل چلانے میں کامیاب

مینیسوٹا.....بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والی 5سالہ بچی نے ایک نئی ڈیوائس کی مدد سے سائیکل چلانا سیکھ لی۔ اسکے والدین کاکہنا تھا کہ وہ مصنوعی بازو نہیں لگواناچاہتی کیونکہ اسکی خواہش ہے کہ وہ بھی ایک عام بچے کی طرح نظرآئے۔ مینیسوٹا میں ڈاکٹروں نے ا یک ایسی ڈیوائس بنائی جو اسکی کمر سے لپیٹ دی جاتی ہے اور پھر وہ اپنے بازوﺅں سے سائیکل چلاتی ہے۔ یہ بچی خود اپنے پاﺅں کی مددسے کھانا کھاتی ہے، دانتو ں کو برش کرتی ہے، پانی پیتی ہے اور کاغذ پر لکیریں کھینچتی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ وہ اپنے بازوﺅ ں کی مدد سے سائیکل کا توازن قائم رکھتی ہے۔ اس کاکہناہے کہ سائیکل چلاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ جیسے پرواز کررہی ہوں۔ سائیکل چلاتے وقت اسکی خواہش یہ ہوتی ہے کہ وہ زور سے پیڈل مارے تاکہ سائیکل تیز چلے۔ اسکی والدہ نے کہا کہ سائیکل چلا کر اسے جو خوشی ہوتی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔
 

شیئر: