پارکنسن کے علاج میں مثبت پیشرفت
ٹوکیو ....جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جس کے تحت اسٹیم سیل کا علاج ہوسکتا ہے او ریوں پارکنسن کے مرض پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔اس میں مریض کے ہاتھ پاﺅں لرزتے ہیں۔ لیباریٹریز میں بندروں پر تجربے کئے گئے اور محققین خلیات کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انسانوں میں نیورونز کی کمی کی وجہ سے پارکنسن کا مرض لاحق ہوتا ہے جس سے انکی نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین نے جاپان میں کئے جانے والے ان تجربات کی تعریف کی ہے او رکہا ہے کہ یہ مرض کے خاتمے میں مفید ثابت ہونگے۔ کیوٹو یونیورسٹی نے تجربات کے بعد اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔ اب سائنسدان ان اسٹیم سیل کے علاج کیلئے پیشرفت کرسکیں گے۔ رپورٹ تحریر کرنے والے پروفیسر کا کہناتھا کہ ہمیں یقین ہے کہ تجربے کیلئے آئندہ 15ماہ میں ہمیں مناسب مریض مل جائیں گے۔