ینگون۔۔۔2غیر ملکی خبر رساں ادارے کے نمائندے حراست میں لیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آنے پر میانمار کی عدالت نے انہیں سیکریسی قانون کے تحت پولیس ریمانڈ میں دے دیا۔میانمار کی شہریت رکھنے والے 31 سالہ وا لون اور 27 سالہ کیاؤ سو او عالمی خبر رساں ادارے کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ہونے والے فوجی کریک ڈاؤن پر رپورٹنگ کر رہے تھے جنہیں ینگون میں پولیس کی جانب سے عشائیے میں بلا کر گرفتار کرلیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ان صحافیوں پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیا جانا اب بھی باقی ہے۔ دونوں افراد کو راکھین ریاست کے خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے الزامات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں نسل کشی جاری ہے۔ روہنگیا افراد کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 6 لاکھ 55 ہزار کے قریب روہنگیا مسلمان رواں سال اگست کے مہینے سے پناہ لینے کے لیے ہجرت کر چکے ہیں۔