Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل ، سپریم کورٹ کے باہر خودکش حملہ، 20 ہلاک

کابل... کابل میں منگل کو سپریم کورٹ کے باہر ہو خود کش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 35 سے زائدزخمی ہوگئے۔کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش بمبار پیدل عمارت کے قریب آیااور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پارکنگ ایریا میں خود کش بمبار نے ملازمین کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کی عمارت سے باہر نکلنے والے ملازمین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

شیئر: