Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں 2لاکھ عمارتیں انہدامی کارروائی کی زد میں

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے ہدف پرآنیوالی دارالحکومت دہلی کی تقریباً2لاکھ عمارتیں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی ہیں۔ایم سی ڈی ذرائع کے مطابق یہ فہرست ان عمارتوں کی ہے جن کی گزشتہ 10برسوں کے دوران غیر قانونی تعمیر ہوئی ہیں اور مرکزی حکومت کے ذریعے لائے گئے اسپیشل بل میں اس کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ اس مسئلے پر سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے جے راؤ نے کہا کہ جو بھی غیر قانونی تعمیرات چاہے وہ تجارتی ہوں یا رہائشی مقصد کیلئے وہ تمام ہمارے نشانے پر ہیں۔دارالحکومت میں سیلنگ کی مہم بند نہیں کی جائیگی۔سپریم کورٹ کے حکم پر ان تجارتی مراکز اور دکانوں کو سیل کرنے کی کارروائی جار ی رہے گی ۔

شیئر: