Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین کو بے گھر کرنے پر جیل کی ہوا کھاناپڑے گی

چنڈی گڑھ ۔۔۔۔بزرگ والدین کو گھر سے نکالنے پر اہل خانہ کو جیل کی ہوا کھانا پڑیگی۔ حکومت نے بزرگ والدین کی دیکھ بھال سے متعلق ایکٹ 2007ء میں ترمیم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت والدین کے تحفظ سے متعلق ایکٹ کے تحت ماں باپ کو گھر سے نکالنے پر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے10سے 20فیصد تک رقم کاٹ کر متاثرہ والدین کے کھاتے میں ڈالی جائیگی۔ گھر کے اگر 4کمرے ہیں تو ایک کمرہ بزرگ ممبر کے حوالے کرنا ہوگا۔اگر گھر میں ایک کمرہ ہے تو بزرگ کو گھر سے نکالنے والے ممبر کو ہی گھر سے باہر کئے جانے کا قانون نافذ کیا جائیگا۔علاوہ ازیں حکومتی رولز کی خلاف ورزی کرنیوالے کنبے کو کم از کم 6ماہ تک سزا ہوسکتی ہے۔

شیئر: