Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت بہار کی جانب سے مدارس کے طلباء کیلئے اسکالر شپ کا اعلان

پٹنہ۔۔۔۔حکومت بہار نے مدرسہ کے ہونہار طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح ہو کہ ریاستی حکومت صرف میٹرک میں فرسٹ ڈویژن حاصل کرنیوالے طلباء کو 10ہزار اور انٹر میڈیٹ میں فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے والے طلباء کو 15ہزار روپے بطور اسکالر شپ دیتی رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدار س کے طلباء کو اسکالر شپ دی جائے ،جس سے مولوی اور فوقانیہ کے طلباء مستفید ہونگے۔ریاستی حکومت نے محکمہ برائے اقلیتی فلاح کی اس تجویز پر مہر ثبت کرتے ہوئے رواں مالی سال سے ہی اسے نافذ کرنے کا حکم جاری کیا۔فیصلے کے مطابق بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے ذریعے کرائے گئے فوقانیہ ( درجہ 10) اورمولوی ( درجہ 12) کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو’’ مکھیہ منتری ودیارتھی پروتساہین یوجنا‘‘کے تحت اسکالر شپ دی جائی گی۔

شیئر: