جدہ۔۔۔۔یمنی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل طاہر العقیلی نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں کئی یورپی اور ایشیائی ممالک نے لوجسٹک امداد کی پیشکش کی ہے۔یمنی فوج کے وسیع تر مفاد میں کئی معاہدوں پر دستخط کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ العقیلی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں مختلف محاذوں پر ہونیوالی فتوحات سے قومی فوج کے حوصلے بلند ہونگے اور دشمن کے حوصلے ٹوٹیں گے۔