Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ایک_یادگار_سفر

ٹرانسپورٹ کمپنی ”کریم پاکستان “ کی طرف سے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #ایک_یادگار_سفر جاری کیا گیا جس میں صارفین اپنی زندگی کے یاد گار سفر یا 2017 میں کی گئی بہترین ڈرائیو کے قصے اور تصاویرشیئر کرتے رہے۔یہ ٹرینڈ پاکستان میں 5ویں نمبر پر رہا ،عالمی ٹرینڈ میں ابھی تک نمایاں جگہ نہیں بنا سکا لیکن صارفین کی ٹویٹس دلچسپی سے خالی نہیں ۔
مزید پڑھیں:#تمہاری_محنت مہم میں محنت کشوں کا اعتراف
کریم پاکستان نے ٹویٹ کیا :کبھی کبھی دوستوں اور خاندان کے ساتھ گاڑی کی سواری کے دوران یادیں اصل منزل سے کہیں زیادہ مزہ دیتی ہیں۔2017 میں اپنی بہترین کار سفر کی یاد کو #ایک_یادگار_سفر کے ساتھ شیئر کریں اور ان تمام لوگوں کو ٹیگ کریں جنہوں نے اس سال کو بہترین بنایا۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ احسن سعید نے اپنا یادگار سفر بیان کرتے ہوئے کہاکہ میرادوست کے ساتھ پنڈی اور اسلام آباد کا آخری سفر یادگار سفر جس میں سورج طلوع ہونے کا منظر دیکھا،موٹر وے پرپارک کی ہوئی گاڑی میں 3 گھنٹے تک سوئے،کلرکہار سے راولپنڈی تک انسٹا گرام لائیو چلایا،دریائے راوی کا پاگل پن دیکھا۔
رانا طلحہ اصفر نے کہا کہ فیری میڈوز کا جیپ ٹریک دنیا میں سب سے زیادہ مہلک ترین جیپ ٹریک سمجھا جاتا ہے لیکن میرے لیے یہ سب سے بہترین تجربہ ہے۔
مزید پڑھیں: #شاعر_مرزا_غالب
ارسلان خان نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرا یاد گار سفر ایک دلچسپ واقعہ تھا جس کے بعد میں نے گاڑی خرید لی۔ایک دن رات گئے میں اور میرے 3 دوستوں نے گھر پہنچنے کے لیے سنگل کریم کار بک کرائی اور اس کی جگہ ویگن آر رکی۔
محمد عدیل نے کہا کہ یاد گار سفر وہ ہوتا ہے جب ڈرائیور کرایہ برھانے کے لیے غلط رستے پر چل پڑتا ہے،عموماً مجھے آفس پہنچنے میں 35 منٹ لگتے ہیں لیکن ابھی ایک گھنٹہ ہو گیا لیکن ابھی تک نہیں پہنچ سکا ۔
 
 

شیئر: