Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#2017_کا_بہترین_اسمارٹ _فون

 #2017_کا_بہترین_سمارٹ_فون انڈیا میں پانچویں نمبر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ہندوستانی ٹویٹرز نے ٹرینڈ میں 2017 میں اپنے پسندیدہ اور بہترین سمارٹ فونز کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کیں۔
دیپک نامی صار ف نے ٹویٹ کیا: ایکسیومی ریڈمی4 انڈیاکا سب سے بہترین فون کیوں ہے۔ ایکسیومی ریڈمی4 سب سے بہترین بجٹ میں11 ہزار کے اندر خریدا جانے والا فون ہے۔
پیٹریک نے اپنا پسندیدہ فون ون پلس 5ٹی کو قرار دیا۔
نیہا میڈن نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال میں نے بلیک بیری پریو کو چھوڑ کے سام سانگ گلیکسی ایس8 استعمال کیا ہے اور میں یہ بتانا چاہوں گی کہ مجھے سام سانگ گلیکسی ایس 8 کی خصوصیات بہت پسند ہیں لیکن میں ابھی بھی بلیک بیری کی آسانی کو نہیں بھولی۔
وکی بکی نے کہا کہ میرے لیے 2017 کا بہترین فون پکسل 2 ایکسل ہے۔
وندناتھ نے لکھا کہ دوستو سب سے اچھی خصوصیات اور مناسب قیمت میں آنر سیون ایکس سال کا بہترین فون تھا۔کیمرا کوالٹی اتنی اعلیٰ کہ ڈی ایس ایل آر کو فیل کر دیا۔اس کے علاوہ بھی بہت سے صارفین نے آنر سیون ایکس کو 2017 کا بہترین فون قرار دیا۔
 
 
 

شیئر: