چھوٹی بہو نے پھربغاوت کردی
لکھنو ..... سماج وادی پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے پارٹی لائن سے ایک مرتبہ پھر بغاوت کرتے ہوئے طلاق ثلاثہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بی جے پی حکومت نے اس بل کو گزشتہ روز لوک سبھا میں پیش کیاتھا اور اسکی منظوری حاصل کی تھی۔ اپرنا نے پہلے دن مختلف معاملات پر سماج وادی کی سرکاری ہدایات مسترد کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بل ایک اچھا قدم ہے اور اس سے نہ صرف خواتین بلکہ خاص طور پر مسلم خواتین کو قوت ملے گی او رانکے طویل عرصے سے التوا میں پڑی ہوئی شکایات دور ہونگی۔