Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کے اہلخانہ سے بدسلوکی پر احتجاج

نئی دہلی..... لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے اس بیان کے بعد کہ پاکستان نے ہندوستانی قیدی کلبھوشن یادو کی والدہ اور اہلیہ کو بیوی کے طور پر پیش کیا اور سلامتی کے نام پر انہیں ساڑھی کی جگہ شلوار کرتاپہننے اور بندی، منگل سوتر اور چوڑیاں بھی اتروا دیں،شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کے شہرمنگلور میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد نے زبردست احتجاج کیا۔احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہندو پریشد کے ڈسٹرکٹ صدر جگدیش شینوا نے کہا کہ کلبھوشن جادھو کے کنبہ والوں کے ساتھ جو بدسلوکی کی گئی ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے۔
 

شیئر: