Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلی پنجاب اور ثناءاللہ کے استعفے کیلئے مزید مہلت

  لاہور... پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوروزیرقانون رانا ثنا ءاللہ کو استعفے کیلئے مزید 7 دن کی مہلت دے دی۔کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام اسمبلیاں اور سینیٹ رانا ثنا اورشہباز شریف کے استعفوں کی قرارداد منظور کرائیں۔ چیف جسٹس سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر ازخود نوٹس لیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ باقر نجفی کمیشن نے شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حکومت انصاف کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ۔ ن لیگ اقتدار میں رہنے کا جواز اب کھو چکی ہے۔ ملزمان 7 جنوری سے پہلے مستعفی ہوجائیں۔ اگر استعفے نہ دئیے تو 8 جنوری کو احتجاجی لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی مذموم حرکت کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔

شیئر: