واشنگٹن ..... نیاگرا فال کے کچھ حصے شدید ترین سردی میں منجمد ہوچکے ہیں۔ اس وقت علاقے میں منفی 89ڈگری درجہ حرارت ہے اور شدید ترین سردی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کوہ واشنگٹن پر درجہ حرارت چیک کرنے کیلئے کھولتے ہوئے پانی سے بھری کیتلی لے گئے اور جیسے ہی انہوں نے انڈیلنے کی کوشش کی تو پانی ”جم ‘ ‘ چکا تھا۔ وہاں درجہ حرارت منفی 34ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر پینسلوانیا میں 4دن کے دوران 65انچ برف پڑ چکی ہے۔ لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس شدید ترین سردی میں وہ فراسٹ بائٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ساﺅتھ ڈکوٹا میں ایک خاتون کار حادثے میں جم کر چل بسیں۔ تقریباً 220ملین افراد کو شدید سردی کا سامنا ہے۔