ابوجا ۔۔ نائیجریا کے صوبہ اقوا عیبوم کی جیل سے47 قیدی فرار ہو گئے ۔ محکمہ پولیس کے ترجمان عوگبایی نے میڈیا سے گفتگو میںبتایاکہ صوبہ اقوا عیبوم کی جیل سے 47 قیدی گزشتہ شب دیوار کو کلہاڑی سے توڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے کارروائیوں کے دوران 7 قیدیوں کو گرفتار کر لیا اور 4 قیدی ہلاک ہو گئے جبکہ 36 قیدیوں کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔