Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں کےلئے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر 398 چالان

ریاض.... ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں معذوروں کےلئے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر گزشتہ روز 398 چالان کئے گئے ۔ سعودی خبر رسا ں ایجنسی کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے معذورافراد کےلئے مختلف مقامات پر پارکنگ لاٹ مخصوص کئے گئے ہیں جہاں عام افراد کا گاڑی کھڑی کرنا خلاف ورزی شمارکی جاتی ہے ۔ مخصوص کئے جانے والے پارکنگ لاٹس پر عام افراد کی گاڑی کھڑی کرنے پر چالان کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے مملکت میں تمام اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پارکنگ ایریا میں معذور افراد کےلئے پارکنگ کی سہولت مختص کرکے وہاں بورڈ نصب کریں جس سے معلوم ہو سکے یہ مقام مخصوص افراد کےلئے ہے ۔ جن مقامات پر یہ بورڈ نصب کئے گئے ہیں ان میں ائیر پورٹس ، مارکیٹس ، بینکس اور دیگر تفریحی مقامات شامل ہیں ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مخصوص پارکنگ کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ ائیرپورٹس پر پولیس اہلکار مستقل طور پر موجود ہوتے ہیں جہاں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی گاڑیوں کے وہیل پر مخصوص لاگ لگا دیا جاتا ہے جبکہ چالان بھی کیا جاتا ہے ۔

شیئر: